Adnan Mirza Official

Smart ideas for a digital world.

Thursday, October 3, 2024

اسٹیتھو اسکوپ کی اجازت سے پہلے ڈاکٹر سینے پر کان لگا کہ دل کی دھڑکن سنتے تھے

خواتین اور مردوں کے سینوں پر کان لگا کر دل کی دھڑکن سنتے تھے


جب اسٹیتھو اسکوپ ایجاد نہیں ہوا تھا، تو اس دور میں ڈاکٹر مریض کی دھڑکن سننے کے لیے اپنا کان مریض کے سینے پر لگا کر دل کی دھڑکن کو جانچتے تھے۔ یہ طریقہ کار خاص طور پر خواتین مریضوں کے لیے غیر موزوں محسوس کیا جاتا تھا، کیونکہ اس سے ڈاکٹروں اور خواتین مریضوں کے درمیان جسمانی قربت پیدا ہوتی تھی، جو اس وقت کے سماجی اقدار کے مطابق مناسب نہیں سمجھی جاتی تھی۔
1816 میں فرانس کے ایک نامور ڈاکٹر، رینی لینینک، نے اس مسئلے کا حل تلاش کیا۔ ایک دن، جب وہ ایک خاتون مریضہ کی دھڑکن سننے میں شرمندگی محسوس کر رہے تھے، تو انہیں ایک نیا طریقہ سوچنے کا خیال آیا۔ انہوں نے کاغذ کو رول کی شکل میں لپیٹا اور اس کے ذریعے مریضہ کی دھڑکن سنی، جس سے انہیں دھڑکن صاف سنائی دی۔ اس ایجاد کی بنیاد پر انہوں نے "اسٹیتھو اسکوپ" تیار کیا، جو آج کے دور میں ہر ڈاکٹر کے لیے ایک لازمی آلہ بن چکا ہے۔
اگر ڈاکٹر رینی لینینک یہ قدم نہ اٹھاتے اور اسٹیتھو اسکوپ ایجاد نہ ہوتا، تو شاید بہت سے ڈاکٹروں کو اب بھی پرانے طریقوں کا سہارا لینا پڑتا، اور پاکستان کے 90 فیصد نوجوان اس پیشے میں دلچسپی لیتے، کیونکہ انہیں مریضوں کے قریب جانے کا ایک "موقع" مل جاتا۔ لیکن ڈاکٹر لینینک کی غیرت اور پیشہ ورانہ اخلاقیات نے اس طریقہ کار کو بدل دیا، جس سے نہ صرف میڈیکل فیلڈ میں انقلاب آیا، بلکہ مریضوں کی عزت و تکریم کو بھی یقینی بنایا گیا۔

No comments:

Post a Comment

© 2026 adnanmirza103.blogspot.com. All Rights Reserved.