Adnan Mirza Official

Smart ideas for a digital world.

Thursday, October 3, 2024

بار بار شادی کے سوالات پر قتل: انڈونیشیا میں پڑوسی کی جان لینے کا دل دہلا دینے والا واقعہ

 

نڈونیشیا میں ایک 45 سالہ شخص نے اپنے 60 سالہ پڑوسی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا، جب وہ بار بار اس سے اس کی شادی نہ کرنے کی وجہ پوچھنے لگا جس پر ملزم ناراض ہو گیا۔

 یہ واقعہ 29 جولائی کو شمالی سماٹرا کے جنوبی تپانولی ریجنسی میں پیش آیا۔

علاقے کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر (اے کے پی) ماریا مارپاؤنگ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت ایسگم اریانتو کے نام سے ہوئی، جو سول سروس سے ریٹائر ہوچکے تھے۔

اے کے پی ماریا مارپاؤنگ کے مطابق، مقتول کی اہلیہ نے بتایا کہ 29 جولائی کو شام 8 بجے کے قریب حملہ آور، پارلندونگن سریگار، ان کے گھر پہنچا۔ اس کے ہاتھ میں لکڑی کا ٹکڑا تھا اور اس نے بغیر کچھ کہے مقتول پر حملہ کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسگم اریانتو نے بچنے کے لیے گلی کی طرف بھاگنے کی کوشش کی، مگر پارلندونگن سریگار نے ان کا پیچھا کیا اور ان کے سر پر وار کر کے انہیں زمین پر گرا دیا۔

اے کے پی ماریا مارپاؤنگ کے مطابق، موقع پر موجود لوگوں نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی، اور ایسگم اریانتو کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، پولیس نے حملہ آور کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔

پولیس افسر مارپاؤنگ نے بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ ثابت ہوا کہ مقتول کی موت ملزم کے تشدد کی وجہ سے ہوئی۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے پڑوسی کے مسلسل شادی سے متعلق سوالات سے تنگ آ چکا تھا، جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔

No comments:

Post a Comment

© 2026 adnanmirza103.blogspot.com. All Rights Reserved.