جہانگیر خان نے صرف سترہ برس کی عمر میں اس وقت کے سکواش نمبر ون کو ورلڈ اوپن سکواش چیمپئن شپ میں شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا- مگر اسی میچ سے ایک اور سلسلے کا آغاز ہوا-
دنیا کی معلوم تاریخ میں......
کسی بھی انفرادی کھیل میں.....
کسی بھی ایتھلیٹ کی.......
سب سے طویل winning streak کا آغاز-
اس دن کے بعد سے مسلسل پانچ سال اور آٹھ مہینے جہانگیر خان ناقابل شکست رہے- ان پانچ سال اور آٹھ ماہ کے دوران انہوں نے مسلسل 555 میچز میں فتح حاصل کی- اسی عرصے کے دوران انہوں نے سکواش کی تاریخ کا 2014 تک سب سے طویل ترین یعنی دو گھنٹے چھیالیس منٹ کا مقابلہ کیا اور فاتح رہے- اسی عرصے کے دوران جہانگیر خان نے انٹرنیشنل سکواش پلئیرز ایسوسی ایشن چیمپئن شپ کا فائنل بغیر کوئی سنگل پوائنٹ ہارے اپنے نام کیا-
بیسویں صدی کے اختتام پر سو عظیم کھلاڑیوں کی جتنی بھی لسٹس بنیں...جہانگیر خان کا نام ان سب میں شامل تھا- ان کے اپنے الفاظ میں....
“I believe my story can offer hope to millions of people all over the world who are poor, bereaved
or sick. At different times, I have been all three”
اس کہانی کا فلم والے سے کیا تعلق، تعلق ہے صاحب ہم بتاتے ہیں. ایسے عظیم پلئیر کے نام کتنی فلمیں بنی، کتنے ناول لکھے گئے، کتنی کہانیاں شامل کورس ہیں، کتنے روڈ، سٹیڈیم، میوزیم ہیں اس شخص کے نام پہ....
آپ پڑوسی ملک کو اٹھا لیں ملکھا سنگ بنائے گا تو دیکھنے والے دیکھتے رہ جائیں گے، دنگل بنائے گا تو دنگل مچ جائے گا، چک دے انڈیا بنائے گا تو رلا دے گا اور سلطان بنائے تو کہانی کو سچ کر دکھائے گا....
سلطان اکھاڑے اور کشتی پہ بنائی گئی اک ایسی فلم ہے جو پل بھر میں آپ کو اکھاڑے میں لا کھڑا کرے گی چاہے آپ نے زندگی میں مکھی بھی نہ ماری ہو، فلم میں کہانی، سینز ہیں، ایکٹر ہیں، ایکٹنگ ہے، گانے ہیں، ڈائریکشن ہے، فائٹ ہے جذبات ہیں، موٹیویشن ہے، سبق ہے..
اکھاڑے میں لڑتا پہلوان زندگی میں ہار جائے تو کیسا لگے گا یا اکھاڑے کی لڑائی پوری زندگی پہ پھیل جائے تو کیا بنے گا یا اکھاڑے میں اپنے مقابلے میں انسان خود ہی اتر آئے تو جیت ہار کا فیصلہ کیسے ہو گا. ایسی ہی تہہ در تہہ کہانی بیان کرتی فلم کا نام ہے سلطان 2016 میں بنی یہ فلم بہت سے دوستوں نے دیکھ رکھی ہوگی جنھوں نے نہیں دیکھی اپنی واچ لسٹ میں ڈال لیجیے گا اک اچھی کہانی آپ کو زندگی لڑنے کا حوصلہ دے گی


No comments:
Post a Comment