Adnan Mirza Official

Smart ideas for a digital world.

Saturday, October 5, 2024

ملائیکہ اروڑا کو تقریب میں شرکت اور پوز دینے پر ٹرولنگ کا سامنا

بالی ووڈ اداکارہ اور آئٹم سونگ کےلیے مشہور ملائیکہ اروڑا کو ان دنوں ٹرولنگ کا سامنا ہے اسکی وجہ ایک تقریب میں ان کا نظر آنا ہے۔

یاد رہے کہ انکے والد کی موت کو ابھی چند دن ہی ہوئے ہیں اور انہی کے مطابق اس نقصان نے انھیں اور انکے خاندان کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے، ایسے میں انکے اس اقدام پر پرستاروں کا کہنا ہے کیا یہ انکا کام ہے۔

جمعہ کو اپنے والد کی موت کے بعد وہ پہلی بار پبلک میں اس وقت نظر آئیں جب وہ ایک معروف جیولری برانڈ کی جانب سے منعقدہ نوراتری تہوار میں  شریک ہوئیں۔

انھوں نے اس موقع پر کارپیٹ پر چلنے کے دوران کیمروں کے سامنے پوز دیے اس تقریب کی ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوجائے گی۔ 

تاہم انکے اس اقدام سے انٹرنیٹ صارفین میں ملا جلا ردعمل نظر آیا۔ کچھ نے سوگ کے دوران اس تقریب میں انکی شرکت پر کڑی تنقید کی۔

No comments:

Post a Comment

© 2026 adnanmirza103.blogspot.com. All Rights Reserved.