Adnan Mirza Official

Smart ideas for a digital world.

Monday, October 7, 2024

بگ باس 18 سلمان خان کے معاوضے نے تو سب کے ہوش اڑا دیے

 
بھارت کا مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس

 کے 18ویں سیزن میں میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والے اداکار سلمان خان کی ایک مہینے کی فیس نے پورے بھارت میں تہلکہ مچادیا۔

بلاشبہ بگ باس ہی وہ شو ہے جوبھارت کے متعدد اداکاروں اور ماڈلز کو شہرت کے آسمان پر پہنچانے کیلئے ہر سال چند پرانے تو کچھ نئے چہروں کے ساتھ ٹی وی اسکرین کی زینت بنتا ہے۔

اس شو میں صرف سیلیبریٹیز ہی نہیں بلکہ عام عوام کو بھی حصہ بننے کا موقع دے کر انہیں شہرت بخشی جاتی ہے۔

اب جہاں چھ اکتوبر کی رات سے ‘بگ باس’ کا 18واں سیزن نئے امیدواروں کیساتھ ٹیلی ویژن اسکرین کی زینت بنا وہیں اس بار بھی سلمان خان اپنے دبنگ انداز کے ساتھ میزبانی کرتے نظر آئے۔

اس نئے سیزن کیلئے سلمان خان کے معاوضہ کی بات کریں تو بھارتی میڈیا رپورٹ کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ سلمان خان سیزن 18 کی میزبانی کے لیے ہر مہینے 60 کروڑ روپے چارج کر رہے ہیں جبکہ اگر یہ سیزن 15 ہفتے تک چلتا ہے، تو سلمان خان کو تقریباً 250 کروڑ روپے مل سکتے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ سلمان خان کا یہ معاوضہ فلم باہوبلی 2، جوان، لیو، استری 2 اور اینیمل کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

اس شو کا گرینڈ پریمیئر 6 اکتوبر 2024 کو ’کلرز ٹی وی’ پر نشر کیا گیا ۔ جس سے یہ واضح تھا کہ اس بار بگ باس کا گھر پہلے سے زیادہ بڑا اور بہتر ہوگا جس میں کوئی جم نہیں ہے اور تھیم ماضی، حال اور مستقبل پر مبنی ہے۔

بگ باس 18 کے نئے سیزن کے پرومو میں سپر اسٹار سلمان خان کو ایک منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

اس بار شو میں سلمان خان کا ماضی اور مستقبل کے AI سے بنے ہوئے کرداروں کے ساتھ سامنا ہوگا۔

پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ سلمان خان اپنے ماضی کے ساتھ ایک عجیب گفتگو کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، جس میں وہ خود سے سوال کرتے ہیں: ’کیا لَفڑا کیا تُونے؟‘

ماضی کا سلمان پوچھتا ہے کہ وہ اب کہاں ہیں، جس پر موجودہ سلمان جواب دیتا ہے، ’کنفیشن روم میں۔‘

No comments:

Post a Comment

© 2026 adnanmirza103.blogspot.com. All Rights Reserved.