Adnan Mirza Official

Smart ideas for a digital world.

Saturday, October 5, 2024

13 سالہ لڑکے کا غیرمعمولی قد توجہ کا مرکز بن گیا

 

کینیڈا کا 13 سالہ باسکٹ بال کھلاڑی جیریمی گوہیر اپنے سات فٹ تین انچ لمبے قد کے باعث انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ 

جیریمی اپنی بلند قامت اور باسکٹ بال مہارت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جہاں اس کی ویڈیوز میں اسے اپنے ہم عمر کھلاڑیوں پر آسانی سے ڈنک کرتے اور انکے شاٹس بلاک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جیریمی گوہیر 13 سال کی عمر میں ہی این بی اے کے اوسطاً 6 فٹ 6 انچ لمبے کھلاڑیوں سے بھی لمبا ہے۔

اس کی قد و قامت اور کورٹ میں دبنگ کارکردگی نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش کلپس میں جیریمی مخالف ٹیموں کےلیے ایک مشکل حریف دکھائی دیتا ہے۔ 

گوہیر ابھی این بی اے میں پہنچنے سے کافی دور ہے لیکن اس نے پہلے ہی پیٹرو-کینیڈا فیس گرانٹ حاصل کر لی ہے، جو باصلاحیت کینیڈین کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتی ہے۔

اس گرانٹ کی بدولت جیریمی شمالی امریکا کے مختلف ٹورنامنٹس میں شرکت کر سکے گا، جہاں اس کے کھیل کی صلاحیتوں اور مستقبل کے امکانات کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔

No comments:

Post a Comment

© 2026 adnanmirza103.blogspot.com. All Rights Reserved.