Adnan Mirza Official

Smart ideas for a digital world.

Wednesday, September 18, 2024

رشیا سے تعلق رکھنے والے خبیب نرماگومیدوف لائٹ ویٹ کیٹگری میں یو ایف سی کے عظیم ترین فائٹر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کو شکست دینے کے لیے دنیا بھر کے فائٹرز نے بھرپور کوششیں کی



رشیا سے تعلق رکھنے والے مسلم باکسر خبیب نرماگومیدوف لائٹ ویٹ کیٹگری میں یو ایف سی کے عظیم ترین فائٹر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کو شکست دینے کے لیے دنیا بھر کے فائٹرز نے بھرپور کوششیں کیں، مگر وہ لمحہ کبھی نہ آیا جب خبیب کو شکست دی جا سکی۔
یوں محسوس ہوتا ہے کہ خبیب کو مکس مارشل آرٹس پر مکمل عبور اور لڑائی کی غیر معمولی صلاحیتیں فطرتاً عطا کی گئی تھیں۔ ایک کے بعد ایک چیمپئین ان کے سامنے آیا، اور خبیب نے سب کو شکست دی۔ ان کا تعلق روس کے ایک مسلمان گھرانے سے تھا، مگر اپنے پروفیشنل کیریئر کے لیے وہ امریکہ منتقل ہوئے، جہاں کیلیفورنیا میں انہوں نے اپنی مکس مارشل آرٹس اکیڈمی "ایگل ایم ایم اے" کے نام سے قائم کی۔ اس اکیڈمی کا نام ان کے نک نیم "دی ایگل" کی مناسبت سے رکھا گیا۔
خبیب کی تمام فتوحات شاندار تھیں، لیکن ان کی ایک فائٹ جسے اس صدی کی سب سے مشہور فائٹ کہا جاتا ہے، وہ آئیرش فائٹر کولن میکروگر کے خلاف تھی۔ میکروگر بنیادی طور پر ایک باکسر تھا اور لائٹ ویٹ کیٹگری میں نہیں تھا۔ بعد میں وہ یو ایف سی میں آیا اور اپنی جارحانہ صلاحیتوں کی بدولت چیمپئن بن گیا۔
جب خبیب کو کوئی شکست نہ دے سکا، تو میکروگر کو خبیب کے سامنے اتارا گیا۔ میکروگر، جو اپنی فضول بکواس کی وجہ سے بھی مشہور تھا، نے خبیب کے خلاف مقابلے سے قبل بہت زبانی حملے کیے، یہاں تک کہ اس نے خبیب کے مذہب، وطن اور والد کا بھی مذاق اڑایا۔ لیکن خبیب نے اس سب کے جواب میں کہا، "جب میں رنگ میں اترتا ہوں، تو میرے لیے سب برابر ہوتے ہیں، چاہے وہ ٹونی ہو، ٹونا ہو یا میکروگر جیسا مسخرہ۔"
آخر کار، 6 اکتوبر 2018 کو لاس ویگاس میں ہونے والی فائٹ میں دنیا نے دیکھا کہ خبیب نے میکروگر کو بری طرح شکست دی۔ خبیب اس قدر غصے میں تھے کہ فائٹ کے بعد رنگ سے باہر نکل کر میکروگر کے سپورٹ سٹاف پر حملہ کر دیا۔ بعد میں جب ان سے اس حرکت کے بارے میں پوچھا گیا، تو خبیب نے کہا، "انہوں نے میرے مذہب، وطن اور والد کا مذاق اڑایا تھا۔"
خبیب کو اپنے والد سے بے پناہ محبت تھی، جو ان کے کوچ بھی تھے۔ 2022 میں ان کے والد کا کووڈ کی وجہ سے انتقال ہوا، جس کے بعد خبیب نے اپنی آخری فائٹ لڑی اور یو ایف سی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا، "میرے والد کے جانے کے بعد میرا دل اب لڑائی میں نہیں لگتا۔"
ریٹائرمنٹ کے بعد خبیب کو دوبارہ لڑنے کے لیے کئی بار آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی اور انہیں ملینز آف ڈالرز کی پیشکش بھی ہوئی، مگر خبیب اپنے فیصلے پر قائم رہے۔ آج کل وہ ایم ایم اے کوچ بن چکے ہیں اور کیلیفورنیا میں اپنی "ایگل ایم ایم اے" اکیڈمی چلا رہے ہیں۔
میں نے اپنی زندگی میں بے شمار فائٹرز دیکھے ہیں، مگر خبیب جیسا جارحانہ اور قدرتی فائٹنگ صلاحیتوں سے بھرپور فائٹر نہیں دیکھا۔ بالکل درست طور پر انہیں ایم ایم اے کی تاریخ کا سب سے شاندار فائٹر کہا جاتا ہے، جنہوں نے طویل عرصے تک چیمپئن رہنے کا ریکارڈ قائم کیا اور 29 فائٹس جیت کر ناقابل شکست ریٹائر ہوئے۔

No comments:

Post a Comment

© 2026 adnanmirza103.blogspot.com. All Rights Reserved.