45 سال پہلے کی بات ہے اس سال بھی واک آف فیم کے سلسلے میں امریکہ کے ھیروز کے نام کے ستارے سڑک پر لگائے جا رہے تھے.. اس موقع پر ایک ھیرو نے اپنا ستارہ زمین پر لگوانے سے انکار کر دیا. اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے نام کو زمین پر لکھا ھوا برداشت نہیں کر سکتا اگر منتظمین کو اس پر اعتراض ھے تو وہ چاہیں تو اس کا نام ھیروز کی لسٹ میں سے نکال سکتے ہیں..
یہ عجیب و غریب اعتراض تھا پہلے کبھی بھی ایسا نہیں ھوا تھا ھیروز اس واک آف فیم میں اپنے نام کے ستارے کو سڑک پر لگانے پر اعتراض نہیں کیا کرتے تھے بلکہ وہ تو اپنا نام. اس فہرست میں شامل ھونے کو ہی اپنی سب سے بڑی خوش نصیبی سمجھتے تھے. جس شخص نے اعتراض کیا تھا وہ اس زمانے میں امریکہ کا سب سے ٹاپ کلاس ھیرو تھا.. انتظامیہ نے اس سے پوچھا کہ اسے کیوں اعتراض ھے. ھیرو نے کہا بات صرف میرے نام کی نہیں ھے.. دراصل جس ھستی کے نام پر میں نے اپنا نام رکھا ھے مجھے اس کے نام سے ایسا عشق ھے اور میرے دل میں اس نام کی ایسی عزت ھے کہ میں برداشت ہی نہیں کر سکتا کہ یہ نام زمین پر لکھا جائے زمین پر نام لکھنے سے نام کی توہین ھوگی. میں اپنے نام اس فہرست سے ھزار بار خارج کروا سکتا ھوں لیکن اس عظیم نام کی توہین برداشت نہیں کر سکتا. اگر آپ لوگوں نے مجھے اس تقریب میں شامل رکھنا ھے تو میرے نام کے ستارے کو دیوار پر بلند جگہ پر لگاؤ.. ھیرو کی شرط مان لی گئی اور یوں تاریخ میں پہلی اور آخری بار کسی ھیرو کے نام کا ستارہ واک آف فیم کی تقریب کے موقع پر دیوار پر کافی بلندی پر لگایا گیا تھا..
اس عظیم ھیرو کا نام باکسر محمد علی کلے تھا. اور جس نام کی توہین اس کی برداشت سے باہر تھی وہ نام اس کے آقا محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام تھا۔۔۔

No comments:
Post a Comment