پنجاب وائلڈ لائف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس نایاب عقاب کو بازیاب کیا اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید تحقیقات میں پتہ چلا کہ ملزم نایاب پرندوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔
حکام نے بتایا کہ برآمد کیا جانے والا عقاب مکمل طور پر صحت مند ہے، اور عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت انتہائی زیادہ ہے۔ عقاب کو ٹریکر لگا کر دوبارہ آزاد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے محکمہ جنگلی حیات کی کامیابی پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پرندے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اب تک کئی نایاب پرندے اور جانور برآمد کیے جا چکے ہیں، جنہیں علاج کے بعد چڑیا گھروں میں منتقل کیا گیا یا آزاد کیا گی
ا ہے۔

No comments:
Post a Comment