Adnan Mirza Official

Smart ideas for a digital world.

Thursday, August 15, 2024

جب یہ مکان بننا شروع ہوا ہوگا، تو گھر والوں نے کتنے شوق سے اسے تعمیر کروایا ہوگا۔ بیوی نے کہا ہوگا



جب یہ مکان بننا شروع ہوا ہوگا، تو گھر والوں نے کتنے شوق سے اسے تعمیر کروایا ہوگا۔ بیوی نے کہا ہوگا، "یہاں یہ ڈیزائن بنانا ہے، یہاں دروازہ لگانا ہے، اور یہاں کھڑکی رکھنی ہے۔" ہر کونے میں محبت اور امید کے خواب بُنے گئے ہوں گے۔ لیکن افسوس، وقت کی گردش نے ان خوابوں کو دھندلا دیا، اور وہ لوگ جو کبھی اس مکان کی رونق تھے، اب چلے گئے ہیں۔ سب کو ایک دن چلے جانا ہے۔میں اکثر کہتا ہوں کہ زمین اور مکان کے لیے جھگڑا نہ کیا کرو۔ زمین 100 سال سے زیادہ کسی مالک کو برداشت نہیں کر سکتی؛ مالک بدلتے رہتے ہیں۔ مکانوں نے یہیں رہنا ہے کیونکہ وہ ہجرت نہیں کر سکتے، ورنہ شاید وہ بھی اپنے مکینوں کی تلاش میں نکل کھڑے ہوں۔ جو خوشیاں ان دیواروں میں گونجتی تھیں، وہ بھی وقت کے ساتھ ماند پڑ جاتی ہیں۔ لیکن اس مکان میں بسنے والے لوگوں کے اعمال ہمیشہ قائم رہیں گے، کیونکہ یہ دنیا فانی ہے، اور اصل سرمایہ وہی اعمال ہیں جو ہمیں آخرت میں کامیاب کریں گے۔🔔👈🏻 سب کچھ یہیں رہ جانا ہے... باقی رہنے والا صرف ہمارا عمل ہوگا
@highlight

No comments:

Post a Comment

© 2026 adnanmirza103.blogspot.com. All Rights Reserved.