Adnan Mirza Official

Smart ideas for a digital world.

Friday, August 16, 2024

عتیقہ اوڈھو کی تیسری شادی کا راز: بیٹے کی رائے نے بدل دی زندگی"


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے مشورے پر اپنے تیسرے شوہر، ثمر علی خان کو خود شادی کی پیشکش کی تھی۔

عتیقہ اوڈھو نے یہ بات حالیہ دنوں میں فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شیئر کی، جہاں انہوں نے اپنی تیسری شادی کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی دوسری شادی جاوید کے ساتھ 16 سال تک چلتی رہی، جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ لیکن جب یہ شادی ختم ہوئی تو بہت ہی شائستہ اور مہذب انداز میں ختم ہوئی۔

عتیقہ اوڈھو نے مزید بتایا کہ دوسری شادی کے ختم ہونے کے کچھ سال بعد وہ ایک فیملی ایونٹ میں ثمر علی خان سے ملیں۔ اسی ملاقات کے بعد ان کے بیٹے بلال نے ان سے کھل کر بات کی اور کہا، "آپ نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے، اور یہ شخص (ثمر علی خان) ہمیں اچھا لگا ہے۔ وہ بھی آپ میں دلچسپی رکھتا ہے، آپ کو اس سے شادی کر لینی چاہیے۔" 


بیٹے کے اس مشورے پر عتیقہ نے کہا کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں جو شاید یہ پسند نہ کریں، جس پر بلال نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو سنبھال لے گا۔


اس یقین دہانی کے بعد عتیقہ اوڈھو نے ثمر علی خان کو چائے پر بلایا اور شادی کی پیشکش کی۔ 


واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی 15 سال کی عمر میں ہوئی تھی، جو 10 سال تک چل سکی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی مرضی سے دوسری شادی کی، لیکن وہ بھی کامیاب نہ ہو سکی۔ مسلسل دو ناکام شادیوں کے بعد، عتیقہ اوڈھو نے جون 2012 میں ثمر علی خان سے شادی کی۔ 

ڈاکٹر ثمر علی خان 2013 سے 2018 تک سندھ اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

© 2026 adnanmirza103.blogspot.com. All Rights Reserved.