پاکستان کا قومی ترانہ 13 اگست 1954 کو پہلی بار ریڈیو
پاکستان سے نشر ہوا
، جسے 11 گلوکاروں کے ایک گروپ نے گایا تھا۔ پاکستان نے 14 اگست 1947 کو آزادی حاصل کی، اور اس سال قوم 77واں یوم آزادی منا رہی ہے۔ یہ ترانہ حفیظ جالندھری نے لکھا جبکہ احمد غلام علی چھاگلہ نے 1949 میں اس کی دھن ترتیب دی۔اس ترانے کے الفاظ حب الوطنی کے جذبے کو بیدار کرتے ہیں۔ جب 13 اگست 1954 کو ریڈیو پاکستان پر پہلی بار نشر ہوا، تو نجم آرا سمیت 11 گلوکاروں نے اسے گایا۔ نجم آرا، جو اب 86 برس کی ہیں، کراچی میں مقیم ہیں اور آزادی کے ان لمحات کو یاد کرتی ہیں جب مسلمانوں پر ظلم و ستم ہو رہا تھا۔نجم آرا نے ہندوستان سے پاکستان ہجرت کے دوران کی مشکلات کو جھیلا اور جب قومی ترانہ گانے کا موقع ملا تو انہوں نے اسے پورے جوش و جذبے کے ساتھ گایا۔ ریڈیو پر اس ترانے کی نشریات کا لمحہ ان کے لیے ناقابلِ بیان تھا۔ اگرچہ انہیں کوئی سرکاری اعزاز نہیں ملا، مگر ان کا قومی جذبہ ہمیشہ روشن رہے گا، اور ان کا کہنا ہے کہ 1947 سے پاکستان ان کے دل میں محبت کی علامت ہے۔

No comments:
Post a Comment